6 روز کے دوران ملک بھرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے آئندہ 6 روز کے دوران ملک کے بیشتر شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، وزیرستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ راولپنڈی،گوجرانوالہ اور لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں آج سے شروع ہونے والی بارشوں سے شدید حبس اور گرمی کی شدت کم ہو گی جبکہ پیر اور منگل کے روز تیز بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے بدھ کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔حکام محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ گجرات، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، فیصل آباد ، ایبٹ آباد، ہری پور، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور اور کوہاٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں