آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کا موسم کیسا رہے گا ،محکمہ موسمیات نے تازہ پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )آج بدھ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔تاہم شام/رات بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔تاہم بالائی خیبر پختو نخوا ، خطہ پوٹھوہار ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو45اورسبی میں44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات بدھ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔تاہم بالائی خیبر پختو نخوا،شمال مشر قی پنجاب، گلگت بلتستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تا ہم شام/رات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہو سکتی ہے۔کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم سوات، دیر اورکوہستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تا ہم شام/رات میں گو جرانوالا ، لاہور، قصور،نارووال، سیالکوٹ، راولپنڈی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہو سکتی ہے۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم دیر میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔آج ر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو 45اورسبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں