ملک گیر بارشوں کا ایک اور سسٹم ملک میں داخل ہونےوالا ہے، پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد(پی این آئی)موسمی تجزیہ کے مطابق بارش کا ایک ملک گیر سسٹم 28 یا 29 سے پاکستان کو متاثر کر سکتا ہے۔ابھی اس کی شدت بھی درمیانی ہے۔29/30 کے اس پاس ایک مونسون سسٹم پاکستان کو متاثر کرتا نظر آ رہا ہے۔ یہ ممکنہ طور پر معتدل شدت کا ہو سکتا ہے- اور اس سے سندھ پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے مونسون کے علاقوں میں بارشیں ممکن ہیں۔یہ اخری امید ہو سکتی ہے کیونکہ اگر اس سے بھی بارش نہ ہوئ تو سندھ اور جنوبی پنجاب اور بارانی علاقوں میں قحط کا مسلہ سر اٹھا سکتا ہے کیونکہ ڈیم میں بھی وافر زخیرہ موجود نہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک اور طاقتور ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں 28-29 اگست کو تشکیل پاسکتا ہے ۔فی الحال ابھی اسکا رخ نہیں بتایا جاسکتا ۔لیکن اسکے اب تک کے Models/Parameters کےحساب سے اسکے امکانات بحیرہ عرب میں جانے کےہیں ۔اگر تو ایسا ہوا تو سندھ بھر میں اچھی بارشیں ہوسکتیں ہیں ۔فی الحال ہم اس سسٹم کو Track کرینگے اگر تو اسکے امکانات اچھے رہے تو آپکو بتادیا جائےگا۔ گرین لینڈ جو کہ قطب شمالی کا سب سے بڑا جزیرہ ہے جدھر مکمل برف ہوتی ہے اور ہمشہ برفباری ہی ہوتی ہے۔وہاں کچھ روز قبل تاریخ میں پہلی بار برفباری کی بجائےبارش ہوئی۔اس کو ماحوالیاتی تبدیلی کا کارنامہ کہا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close