موسلا دھار بارشیں، گرمی سے پریشان شہریوں کے چہرے کھِل اٹھے

لاہور (پی این آئی ) لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوارہو گیا ۔لاہور میں آزادی چوک ،لاری اڈہ ، راوی روڈ ، داتا دربار ، سول سیکرٹریٹ ، جی پی او چوک ، استنبول چوک ، مال روڈ ، پی ایم جی چوک ، کچہری ، پرانی انار کلی ، نیو انار کلی ، دیو سماج روڈ ، اسلام پورہ ، لٹن روڈ ، جین مندر اور کینال کے علاقوں پر بادل کھل کر برسے جبکہ ڈیفنس کلمہ چوک اچھرہ کی جانب بھی بارش نے گرمی کا زوزتوڑ دیا۔تیز اور ٹھنڈی ہواو¿ں سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔ موسلا دھار بارشیں، گرمی سے پریشان شہریوں کے چہرے کھِل اٹھے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close