مون سون کا نیا سسٹم کب پاکستان میں داخل ہو گا؟ مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)اس وقت بھارت کے کافی حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے مزید اس میں اضافہ متوقع ہے اور کل تک لوپریشر وسطی بہارت تک آنا متوقع ہے ۔جس سے پاکستان کے شمالی حصوں میں مون سون ہوائوں کی ایک لائین بنے گی ۔جس سے ملک شمالی حصوں میں بھی بارش کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ بیس اگست سے لیکن جب یہ (LOW) مزید قریب ہوگا تو 21 اگست سے اچھی بارشوں کا آغاز ہوگا اس سسٹم سے جنوبی اور بالائی پنجاب کے مختلف حصوں میں بارشیں متوقع ہیں 21 اگست سے 23 اگست تک۔جبکہ صوبہ سندھ میں اس سلسلے سے جنوبی مشرقی اور کچھ شمالی حصوں میں بارشیں متوقع ہیں۔سندھ والے اس سال مون سون بارشوں سے محروم رہے۔ وہ اس وجہ سے کہ ہمارے پاس بحیرہ عرب کا درجہ حرارت انتہائی کم تھااور ابھی تک وہی پوزیشن ہے ۔جس وجہ سے سسٹم سند ھ تک آتے آتے کمزور پڑ جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close