اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔تاہم شام/رات کے دوران بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر،اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ شام/رات کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم چترال ، دیر،سوات،کوہستان،بونیر،ایبٹ آباد،مانسہرہ ،مردان،پشاور، کوہاٹ اور کرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تا ہم شام/رات کے دوران خطہ پوٹھوہار،سیالکوٹ،نارووال،گوجرانوالہ، گجرات، میانوالی، خافظ آباد اور لاہورمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔صوبہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔محکمہ موسمیات کے مطا بق مون سون ہوائیں 19 اگست کی رات سے ملک کے بالائی علاقوں میں شدت کے ساتھ داخل ہوں گی۔جس کے باعث 19 اگست کی رات سے 21 اگست کے دوران :کشمیر ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین ،سیالکوٹ ، نارووال ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، لاہور ، اوکاڑہ، فیصل آباد ، سر گودھا، میا نوالی، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بھکر،لیہ، ساہیوال، بہاولنگر،کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور،کوہاٹ ،وزیرستان،ٹانک ،کرک، بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان اورگلگت بلتستان(غذر، استوار، دیامیر، سکردو، گلگت، ہنزہ ،نگر، گانچی اورخرمنگ)میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی۔اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان۔20 اگست کی شام سے 21 اگست کے دوران : ، ڈیرہ غازی خان،راجن پور، خانپور، رحیم یار خان، ملتان، بہاولپور، نصیر آباد، جعفر آباد، کوہلو، لورالائی ، بارکھان، ژوب،خضداراور قلات میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع۔۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش: گوجرانوالہ میں 05اور دروش میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی43، دالبندین، سبی، اوکاڑہ اوردادومیں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں