اسلام آباد(پی این آئی)تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے آخر تک جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے تقریباً 80 سے 90 فیصد علاقوں میں موسم بدستور خشک اور گرم ہی رہنے کی امید ہے۔تاہم ملک کے مختلف بالائی علاقوںمیں بارشوں کے ایک یا دو سلسلے اثرانداز ہو سکتے ہیں ۔پہلا سلسلہ 20 اگست بروز جمعہ سے 23 اگست بروز سوموار کے دوران آزاد کشمیر، بالائی اور شمال مشرقی پنجاب، بالائی اور وسطی خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سبب بنے گا ۔اتوار اور پیر کے روز سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ، اسلام کوٹ، میرپورخاص، ٹھٹھہ کے مختلف مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ مون سون کی کہیں معتدل اور کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔بارشوں کا اگلا سلسلہ 27 یا 28 اگست سے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔کسی بڑے پیمانے پر بارش یا موسلادھار بارش کی وارنگ پر یقین نہ کریں ۔ بارش کے رہتے امکان بھی 80 فیصد پاکستان میں ختم ہوتے جا رہے ہیں۔ شمالی پنجاب بھی اب معتدل بارش ہی ممکن ہے۔ بارش کا سپیل صرف شمالی مشرقی مغربی پنجاب خیبر پختون خواہ کمشیر اور انتہائی مشرقی سندھ کا ہو گا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں