آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے 19 اگست سے ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔تاہم بالائی خیبر پختونخوااور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔جمعرات کی رات سے ہفتہ کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی۔اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔ کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔ صوبہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم چترال ، مالاکنڈ،دیر اور کرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔صوبہ سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔جبکہ محکمہ موسمیات کے مطا بق مون سون ہوائیں 19 اگست کی رات سے ملک کے بالائی علاقوں میں شدت کے ساتھ داخل ہوں گی۔جس کے باعث19 اگست کی رات سے 21 اگست کے دوران :کشمیر ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین ،سیالکوٹ ، نارووال ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، لاہور ، اوکاڑہ، فیصل آباد ، سر گودھا، میا نوالی، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بھکر،لیہ، ساہیوال، بہاولنگر،کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور،کوہاٹ ،وزیرستان،ٹانک ،کرک، بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان اورگلگت بلتستان(غذر، استوار، دیامیر، سکردو، گلگت، ہنزہ ،نگر، گانچی اورخرمنگ)میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی۔اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان۔20 اگست کی شام سے 21 اگست کے دوران : ، ڈیرہ غازی خان،راجن پور، خانپور، رحیم یار خان، ملتان، بہاولپور، نصیر آباد، جعفر آباد، کوہلو، لورالائی ، بارکھان، ژوب،خضداراور قلات میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم ژوب میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ ٍبارش: بلوچستان:ژوب میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو، دالبندین ، نور پور تھل ، نوکنڈی42 ، بھکر، خا نیوال اور بہاولنگر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close