اسلام آباد(پی این آئی)ویدر بسٹرز پاکستان کی اگلے سات دنوں کی پیشنگوئی کے مطابق موسم زیادہ تر خشک تاہم اگلے 3 سے 4 دنوں تک ابر آلود رہیگا۔ رواں ہفتے کے اختتام تک شمال مشرقی پنجاب میں بارش متوقع۔ کیا ہونا ہے؟ موسم گرم، خشک اور مرطوب رہیگا۔ چند مقامات پر تیز بارش کا امکان۔ شمالی خیبر پختونخواہ، پنجاب، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر یا کہیں کہیں جبکہ شمال مشرقی پنجاب اور مشرقی اور شمال مشرقی بلوچستان میں نسبتاً بڑے پیمانے پر بارشوں کی توقع ہے۔ خلیجِ بنگال اور بحیرہ عرب سے کمزور شدّت کی مون سون ہوائیں پہنچتی رہیں گی، جبکہ رواں ہفتے کے اختتام پر مغربی ہواؤں کا ایک اور کمزور سلسلہ متوقع ہے۔پنجاب اور کشمیر: ہفتے کے پہلے نصف حصّے میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا جبکہ درجہ حرارت معمول کے آس پاس (1 یا 2 ڈگری تک کم یا زیادہ) رہیں گے۔ ہوا میں نمی ہفتے کے گزر کیساتھ بڑھتی رہیگی، جس کے سبب محسوس کئے جانے والے درجہ حرارت (ہیٹ انڈکس) پورے خطّے میں 43 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتے ہیں۔ اس دوران بعض مقامات پر گرج چمک اور تیز ہوائیں کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ تاہم سب سے زیادہ شدّت کے گرج چمک کے طوفان پنجاب کے شمال مشرقی اور مشرقی حصّوں بشمول سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، اوکاڑہ، گجرات اور فیصل آباد کے علاقوں میں متاثّر کر سکتے ہیں۔ پوٹھوہار، آزاد کشمیر، اور وسطی علاقوں بشمول راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال، میرپور اور مظفّرآباد میں محض معتدل بارش کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب میں موسم زیادہ تر خشک رہنے کی توقع ہے۔ ہفتے کے پہلے نصف حصّے میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا جبکہ درجہ حرارت معمول کے آس پاس (1 یا 2 ڈگری تک کم یا زیادہ) رہیں گے۔ ہوا میں نمی ہفتے کے گزر کیساتھ بڑھتی رہیگی، جس کے سبب محسوس کئے جانے والے درجہ حرارت (ہیٹ انڈکس) پورے خطّے میں 40 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتے ہیں۔ اس دوران چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ جمعہ سے اگلے سوموار کے درمیان خیبر پختونخواہ کے شمالی اور وسطی علاقوں، یعنی ایبٹ آباد سمیت مالاکنڈ اور ہزارہ کے علاقوں سے لکّی مروت سمیت بنّوں اور ڈی آئی خان کے علاقوں تک گرج چمک کے طوفان بننے کے امکانات ہیں۔ہفتے کے پہلے نصف حصّے میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ پہاڑی علاقوں میں موسم زیادہ تر خوشگوار جبکہ بشمول کوئٹہ، دن کے وقت ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس میں 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکّڑ چل سکتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 5 ڈگری کم) کے آس پاس متوقع ہے۔ شمالی بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم رہیں گے، جہاں ژوب اور ہرنائی سمیت ہفتے کے اختتام تک کم از کم ایک دن بارش ہو سکتی ہے۔ صوبے کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔ موسم گرم سے انتہائی گرم اور مرطوب جاری رہیگا اگلے 5 دنوں میں درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے جبکہ رواں ہفتے کے اختتام تک مطلع اور بھی زیادہ صاف اور دھوپ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ سکّھر کے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 یا 36 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ کر 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتے ہیں جبکہ ہیڈ انڈکس 50 ڈگری سے تجاوز کرنے کا امکان ہے! اندرون سندھ بشمول دادو، نوابشاہ اور نوشہرو فیروز کے علاقوں میں محسوس کئے جانے والے درجہ حرارت (ہیٹ انڈکس) 55 ڈگری بھی تجاوز کر سکتے ہیں۔ کراچی اور بدین میں مطلع جزوی طور پر یا زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول کے آس پاس یا معمول سے 1 ڈگری زیادہ) متوقع ہیں۔ جنوب مغرب کی سمت سے دن کے وقت 35 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں چلتی رہیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں