آئندہ دو ہفتوں میں بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے تشویشناک پیشنگوئی کر دی

لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے ساون کا مہینہ ختم ہونے کے بعد بادھوں شروع ہوتے ہی لاہور میں آئندہ دو ہفتوں میں دور دور تک بارش کے کسی امکان کا اظہار نہیں کیا جبکہ محکمہ موسمیات نے لاہور کے شہریوں کو ہدایت کی ہے۔ کہ وہ بادھوں کے موسم میں گھر سے نکلتے ہوئے چھتری اور مشروبات کا استعمال لازم کریں۔ گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہا جس کے نتیجے میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 36ڈ گری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد رہا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close