ملک بھر میں آج کہا ں کہا ںبارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے شہروں کی فہرست جاری کردی

لاہور(پی این آئی )محکمہ موسمیات کی جانب سے آج اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ،سیالکوٹ اور نارووال میں بادل برسنے کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا ا مکان ہے۔

موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

لاہور(پی این آئی ) جشن آزادی کے موقع پر شہر کا موسم خوشگوار ہوچکا ہے،تیز ہواو¿ں کے ساتھ موسلادھا بارش، جلو موڑ ،ہربنس پورہ،گردونواح میں تیزہواکیساتھ بارش ہوئی۔تفصیلات کے مطابق 14 اگست کے اس پرمسرت موقع پر بارش نے شہریوں کا مزہ دوبالا کردیا، شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سےموسم خوشگوار ہوگیا، گرمی کی وجہ سے مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے ہیں،جلو موڑ ،ہربنس پورہ،گردونواح میں تیزہواکےساتھ بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواوں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،اسلام آباد میں کل موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گجرات، منڈی بہاوالدین ،حافظ آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، میانوالی اور خوشاب میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہےخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں کل مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، بونیر، دیر، سوات، مالاکنڈ، صوابی میں تیز ہواوں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،پشاور، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ، کرم، بنوں، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواوں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔سندھ کے بیشتر جنوبی اضلاع میں کل مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی، ٹھٹھہ اوربدین میں ہلکی بارش/ بوندا باندی کی توقع ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں کل موسم گرم اور خشک رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close