اسلام آباد(آن لائن )محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشن گوئی کردی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں 12 اگست کی رات سے ملک کے بالائی علاقوں میں شدت کے ساتھ داخل ہوگئی ہیں جس کے باعث 12 اگست کی رات سے 15 اگست کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں ہوں گی۔کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاو?الدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، اوکاڑہ، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،فیصل آباد اور سر گودھا میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ میانوالی، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ ا?باد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور، کوہاٹ، وزیرستان، ٹانک، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، لیہ، گلگت بلتستان (غذر، استوار، دیامیر، سکردو، گلگت، ہنزہ، نگر، گانچی اورخرمنگ) میں وقفے وقفے سے تیز ہواو?ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 15 اگست کی شام سے 17 اگست کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، خانپور، رحیم یار خان، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص، نصیر آباد، جعفر آباد، کوہلو، لورالائی ، بارکھان، ڑوب، زیارت، کوئٹہ، مستونگ، خضدار اور قلات میں بھی تیز ہواو?ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں