گرمی کو خدا حافظ آئندہ چند روز موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان بھر میں مسلسل موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ آئندہ چند روز میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے 2 مختلف سلسلے اثر انداز ہونے والے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین نے بتایا ہے کہ 13 سے 14 اگست تک پاکستان بھر میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ اثر انداز ہوگا جبکہ اس دوران بارشوں کے پہلے سلسلے کا آغاز بھی ہوگا۔ اس دوران ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوگا جبکہ بارشوں کا دوسرا سلسلہ مون سون کی شکل میں پاکستان کے دیگر علاقوں میں اثر انداز ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا ہے کہ بارشوں کے سلسلے کے دوران گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا،بالائی و وسطی پنجاب اورکشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم شام کے وقت کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تھا تاہم بالائی پنجاب اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تھی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں