پاکستان کے کن علاقوں میں آج رات سے مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی؟

پشاور (اے پی پی) خیبر پختونخواکے بعض اضلاع میں آج رات سے مون سون کی مزید بارشوں اورتیزہواوں کاسلسلہ وقفے وقفے سے شروع ہونے کاامکان ہے اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوانے ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کومراسلہ جاری کر دیا کوہستان، شانگلہ،مانسہرہ، ایبٹ آباد،ہری پور،مردان، چارسدہ،نوشہرہ، دیر،چترال، پشاور،کوہاٹ ،وزیرستان،ٹانک ،کرک،بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان میں وقفے وقفے سے تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اسی طرح ہفتہ اوراتوارکے دوران بارشوں کے باعث شانگلہ، بونیر،بٹگرام،مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد،سوات، کوہستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ڈی جی، پی ڈی ایم اے شریف حسین نے تیزبارشوں کے پیش نظرضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے اورالرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close