کراچی (پی این آئی) پاکستان کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگست کے آخری عشرے میں سندھ میں بارشیں ہوسکتی ہیں۔ اس حوالے سے سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ اگست کے آخری عشرے میں سندھ میں بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ماہرین کا مزید کہنا ہےکہ ہوا کاکم دباؤ 14سے 15اگست کے دوران خلیج بنگال میں بن سکتا ہے، کم دباؤ کے باعث مون سون ہواؤں کا رخ سندھ کی جانب ہوسکتا ہے۔۔۔۔۔
رواں ہفتے بھی بارشیں بارشیں! مون سون کا سلسلہ جاری رہے گا، بیشتر شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشنگوئی
اسلام آباد(پی این آئی)ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق پاکستان بھر کی پیشگوئی۔ رواں ہفتےبھی مون سون بارشیں جاری رہیں گی۔گرج چمک اور آندھی کیساتھ بارش بھی متوقع ہے۔فیصل آباد اور گجرات کے علاقوں میں رواں ہفتے کم از کم 4 طاقتور گرج چمک کے طوفان کہیں کہیں متاثّر کر سکتے ہیں، جبکہ کم از کم 2 سے 3 گرج چمک کے طوفان قصور، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، لاہور، منڈی بہاءالدّین، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال کے علاقوں پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔موسم کا حال کے تجزئیے کے مطابق شمال مغربی پنجاب میں چند مقامات پر رواں ہفتے 80 سے 100 ملی میٹر بارش چند مقامات پر ہو سکتی ہے۔ گرج چمک کے طوفان کیساتھ 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوائیں اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی رونما ہو سکتے ہیں۔ پنجاب کے شمال مغربی علاقوں میں تیز بارش کے امکانات زیادہ ہیں، جن میں پنڈی، چکوال، اٹک، میانوالی، بھکّر اور ملحقہ علاقے شامل ہیں۔ متوقع موسمی سرگرمی کے دن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع ہے۔ جمعہ سے اتوار کے درمیان بھی درج بالا علاقوں میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے طوفان بن سکتے ہیں، تاہم ان میں بارش اور گرج چمک کی شدّت کم ہوگی۔ اتوار کی صبح تک موسمی سرگرمیاں رونما ہو سکتی ہیں۔ رواں ہفتے جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، وہاڑی، پاکپتّن، بہاولنگر، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، لیّہ، خانیوال، رحیم یار خان، راجنپور اور لودھراں میں کہیں کہیں یا چند مقامات پر 2 سے 3 گرج چمک کے طوفان کے سلسلے متاثّر کر سکتے ہیں۔ کہیں کہیں مٹّی اور گرج چمک کے طوفان کیساتھ 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی آندھی بھی متوقع ہے۔ ہفتے کے آخری دنوں میں متوقع موسمی سرگرمی کے دن درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع ہے۔ تاہم جمعہ سے اگلے پیر کے درمیان گرج چمک کے طوفان بننے کے امکانات نہایت کم ہونگے جبکہ مطلع جزوی طور پر یا زیادہ تر ابرآلود رہیگا اور ہوائیں چلیں گی۔ رواں پورا ہفتہ ہلکی سے معتدل شدّت کے گرج چمک کے کئی طوفان چند مقامات پر یا کہیں کہیں پشاور، مردان، ہزارہ (ایبٹ آباد)، مالاکنڈ اور کوہاٹ کے علاقوں میں بن سکتے ہیں۔ درج بالا تمام علاقوں بشمول بنّوں، لکّی مروت، ڈی آئی خان اور ٹانک کے علاقوں میں اس پورے ہفتے گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلند مقامات پر 25 سے 50 ملی میٹر جبکہ میدانی علاقوں میں 10 سے 25 ملی میٹر بارش اگلے 7 دنوں میں ہو سکتی ہے۔ اس دوران 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکّڑ بھی چل سکتے ہیں۔ مطلع جزوی طور پر یا زیادہ تر ابر آلود تاہم زیادہ تر وقت خشک رہیگا، سواۓ کراچی کے جہاں بدھ سے جمعہ کے درمیان سمندری بادلوں سے پھوار یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ورنہ جنوب مغرب کی سمت سے 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں جبکہ 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکّڑ چل سکتے ہیں۔ کراچی، حیدرآباد، بدین اور میرپورخاص میں زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک متوقع ہے۔ صوبے کے شمالی اور وسطی علاقوں بشمول سکّھر، لاڑکانہ اور نوابشاہ کے علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک کئی دنوں پہنچ سکتا ہے، جو کہ محسوس 50 ڈگری سے زائد ہوگا۔ صوبے کے زیادہ تر علاقوں میں مطلع زیادہ تر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جس کے سبب درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔ شمال مشرقی پہاڑوں بشمول بارکھان، کوہلو، ژوب، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی اور ملحقہ انتہائی شمال مشرقی مقامات بشمول زیارت میں 25 سے 50 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔ مکران میں ضلع گوادر اور تربت سمیت ضلع کیچ کے علاقوں میں مطلع زیادہ تر ابر آلود رہیگا جبکہ جنوب یا جنوب مغرب کی سمت سے ہواؤں کے باعث موسم نسبتاً خوشگوار رہیگا (معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کم)، باالخصوص ساحلی پٹّی پر۔ تاہم بارش کا کوئی خاص امکان نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں