کراچی (پی این آئی) مون سون کا موسم عروج پر ہے، ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جو بسا اوقات طوفان اور سیلاب کی شکل بھی اختیار کر رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام کےمطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 23 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں