تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش۔۔ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی )اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیر، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم صبح اورشام /رات کے اوقات میں کشمیر، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم پنجاب: ٹی ٹی سنگھ01، خیبر پختو ن خوا: دیر 04، میر کھا نی 3، کالام 2، گلگت بلتستان: بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گز شتہ روز ر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:دادو، نو کنڈی ، تربت43اور دا لبندین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close