بارشیں اور آندھی، جل تھل اور بجلی کی آنکھ مچولی

لاہور (پی این آئی) موسم میں اچانک تغیر آیا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، جہلم اور پنڈی سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں آندھی اور بارش ہوئی۔دوسری جانب عوام کو بارش کی وجہ سے نئے امتحان کا سامنا تھا۔بارش کے باعث بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اس اثناء میں بلوچستان کے علاقے ژوب میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔ مختلف گلی اور محلوں میں سیلابی پانی داخل ہونے کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close