اگست میں بارشوں کا رخ کن شہریوں کی جانب ہو گا، محکمہ موسمیات نے تفصیل جاری کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمۂ موسمیات نے اگست میں پاکستان میں بارشوں کی پیشگوئی سے متعلق آؤٹ لک جاری کر دیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگست میں ملک کے زیادہ تر علاقوں میں معمول کی بارش ہونے کا امکان ہے، البتہ کہیں کم اور کہیں زیادہ بارش ہونے کی توقع بھی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق اگست میں خیبر پختون خوا کے بالائی حصے میں معمول سے قدرے زائد بارشوں کا امکان ہے۔
پنجاب اور کشمیر کے شمال، سندھ کے جنوب مشرق میں بھی معمول سے تھوڑی زائد بارش کا امکان ہے۔سندھ کے وسطی اور ارگرد کے علاقوں، پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان میں معمول کے قریب بارش کا امکان ہے۔ پنجاب، کشمیر اور خیبر پختون خوا کے پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورتِ حال ہو سکتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close