تیزہوائیں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیر،خطہ ٔ پوٹھوہار ، بالا ئی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے دوران تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔کشمیر میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔ ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، ہری پور،کوہستان، سوات ، دیر، مالاکنڈ، پشاور ،مردان،صوابی، کرم ،کوہاٹ، بنوں ،وز یرستان اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ صوبہ کے د یگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔بیشتر جنوبی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی ، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکرمیں ہلکی بارش/ بوندا باندی کی توقع ہے۔خطۂ پوٹھوہار ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،گوجرانوالہ، فیصل آباد ، قصور، منڈی بہاؤالدین، بھکر، میانوالی اور ڈیرہ غازی خان تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ کے د یگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم شام /رات کے اوقات میں بارکھان ،ژوب اور گردوانواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی اور وسطی پنجاب،کشمیر، خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کراچی میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش (ملی میٹر): پنجاب: بھکر 102، اسلام آباد (ائیر پورٹ 32، گولڑہ 11، بوکڑہ 07، سٹی 04)، منگلہ 32، لا ہور(تاجپورہ27، ائر پورٹ14) جہلم 15، مری 10، اٹک 07، نارووال 06 ، سیالکوٹ (ائیر پورٹ 06، سٹی 02)، راولپنڈی (شمس آباد 06، چکلالہ 02)، کرور(لیہ) 06، گجرات 05، ملتان ( سٹی 04، ا ئر پو رٹ 02)، منڈی بہاؤ الدین 02، کشمیر: مظفر آباد (ائیر پورٹ 12، سٹی 10)، کوٹلی 07، راولاکوٹ 05، خیبر پختو نخوا: ڈیرہ اسماعیل خان (ائیر پورٹ 27، سٹی 22)، پشاور(سٹی 17، ائیر پورٹ 09)، بالاکوٹ 16، دیر (بالائی01،زیریں 02)،چراٹ، کاکول 07 ،سیدو شریف 06، گلگت بلتستان: اوربابوسر میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو ، دا لبندین، نو کنڈی 43 ، سبی اور تر بت میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں