اسلام آبا(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیر،خطہ ٔ پوٹھوہار ، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے دوران تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔کشمیر میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔ اس دوران کشمیر میں موسلادھار بارش کی بھی توقع۔گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔ بیشتر اضلاع میں موسم خشک /جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، کوہستان، سوات ، دیر، مالاکنڈ، پشاور ،مردان،صوابی، کرم ،کوہاٹ، بنوں ،وز یرستان اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔ بیشتر جنوبی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی ، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکرمیں ہلکی بارش/ بوندا باندی کی توقع ہے۔ بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم خطۂ پوٹھوہار ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،گوجرانوالہ، فیصل آباد ، قصور، منڈی بہاؤالدین اور ڈیرہ غازی خان تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران خطہ ٔ پوٹھوہار،نارووال،سیالکوٹ،گجرات اور لاہور میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم شام /رات کے اوقات میں بارکھان ،ژوب اور گردوانواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم خیبر پختونخوا ، بالائی اور وسطی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش (ملی میٹر): پنجاب: ، لاہور(جوہر ٹا ؤن 26،نشتر ٹا ؤن 22، ا قبال ٹا ؤن 17، گلشن راوی 14، ہیڈ آفس واسا 09، سٹی، جیل روڈ 04، سمن آباد 02،اپر مال، مغلپورہ، ائر پورٹ 01 ) ، ملتان (شہر) 03 ، نارووال، گو جر ا نو ا لا 01، خیبر پختو نخوا: دیر 09، کالام 03، ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو 44، دا لبندین، نو کنڈی 43 اور چلاس میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں