اسلام آباد(پی این آئی)منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیر،خطہ ٔ پوٹھوہار ، بالائی /وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔اسلام آباد میں دن میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم صبح اور رات کے دوران تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع۔ کشمیر میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔ گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، کوہستان، سوات ، دیر، مالاکنڈ، مردان،صوابی، کرم ،کوہاٹ، بنوں ،وز یرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوامیں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔بیشتر جنوبی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی ، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکرمیں ہلکی بارش/ بوندا باندی کی توقع ہے۔بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم خطۂ پوٹھوہار ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،گوجرانوالہ، فیصل آباد ، سرگودھا، میانوالی، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان، مبہاولپور اور بہاولنگرمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران خطہ ٔ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم شام /رات کے اوقات میں بارکھان ،ژوب اور گردوانواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی و وسطی پنجاب ،اسلام آباد، کشمیر ، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخوا: مالم جبہ 51 ، ڈیرہ اسماعیل خان (ائیر پورٹ 31، سٹی 20 )، تخت بائی 20، سیدو شریف19 ، پاراچنار 12، دیر (زیریں 08)، چراٹ ، پٹن 05، کاکول 02 ، پنجاب:اسلام آباد (ائیر پورٹ 46، گولڑہ13، سیدپور 12،زیرو پوائنٹ 05، بوکرہ 01)، نور پور تھل 42، اٹک 31، لاہور( جو ہر ٹا ون 30 ، نشتر ٹا ون 28، لکشمی چوک 09،سٹی 02 ، گلشن راوی 14، شاہی قلعہ 13،گلبرگ 09 ، سمن آباد 04 ،اقبال ٹاؤن03 ،)، قصور 22، ٹو بہ ٹیک سنگھ 13، راولپنڈی (چکلالہ 06)، گوجرانوالہ 06،مری ، جھنگ 05، سا ہیوال 04، سیالکوٹ (ائیر پورٹ)، فیصل آباد 03 ، جوہر آباد02 ، بھکر، سر گو د ھا 01، کشمیر: راولاکوٹ 06 ،مظفر آباد(ائیر پورٹ02، سٹی 01) ،گلگت بلتستان: بونجی08، بابو سر 06، بگروٹ، گوپس 05، ا ور استور میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو 44 دا لبندین 42، شہید بینظیر آباد، نو کنڈی، تربت اور روہری میں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں