کن شہروں میں اگلے 24 گھنٹے میں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

لاہور (پی این آئی) بارش کی خبر دینے والے محکمہ موسمیات نے لاہور، قصور، اوکاڑہ، گوجرانوالہ سمیت بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔ پیشنگوئی کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، بدین میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہےجبکہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔محکمہ موسمیات کے حکا م کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، میانوالی اور لیہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے جنوبی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بدین اور تھرپارکر میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، سوات، مردان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل جم کر برسیں گے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقے گرمی کے زیر اثر رہیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close