آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر،اسلام آباد،بالائی /وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ۔اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پرابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ کشمیر میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔ایبٹ آباد، مانسہرہ ، کوہستان، سوات، دیر، مالاکنڈ، مردان،صوابی، کرم ،کوہاٹ، بنوں ،وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ بیشتر جنوبی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی ، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکرمیں ہلکی بارش/ بوندا باندی کی توقع ہے۔خطۂ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،قصور، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان، ملتان،بہاولپور اور بہاولنگرمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شام /رات کے اوقات میں ژوب اور گردوانواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی و وسطی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش:خیبر پختونخوا:کاکول 47 ،مالم جبہ 45، دیر (بالائی 30) ، پاراچنار 17، کالام 07 ، پٹن 03 ، سیدو شریف02، پنجاب:لاہور(لکشمی چوک 20،سٹی ،جیل روڈ 15،پانی والا تالاب09،گلبرگ 07،مغل پورہ، فرخ آباد 04، اپر مال 03، چوک ناخدا 01)، سیالکوٹ (ائیر پورٹ19)، مری 05 ، اوکاڑہ 03 ، گوجرانوالہ 02 ، بلوچستان: ژوب 12 ، سبی 11 ، کشمیر:گڑھی دوپٹہ 10، راولاکوٹ 07،مظفر آباد(ائیر پورٹ)02،گلگت بلتستان:چلاس 04، بگروٹ،بونجی، بابو سر03، گوپس ،بونجی ، گلگت02 اور استور میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین،نوکنڈی ، روہڑی ،دادو، شہید بینظیر آباد 42، تربت،سکھر، موہنجوداڑو،لاڑکانہ ،جیکب آباد، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں 41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close