اسلام آ باد (آئی این پی ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کا تیسرا اسپیل جاری ہے، یہ اسپیل 31 جولائی سے 3 اگست تک جاری رہے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا گلگت بلتستان میں معمول سے زیادہ 60 سے 70 فیصد بارشیں ہوئیں، زیادہ بارشوں سے قراقرم ہائی وے کے بعض حصوں کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ بارشوں سے رابطہ سڑکوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے، ابھی تک 26 خاندانوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کل گلگت کے ایک نالے میں طغیانی آنے کے بعد ایف سی جی بی کے دستوں نے ریسکیو آپریشن کیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں