لاہور(پی این آئی) لاہور کے شہری احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی، طوفانی بارش کا سسٹم لاہور میں داخل ہونے کیلئے تیار، سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا ،بارش سے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ کئی مقامات پر شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں جس سے ٹریفک کا نظام درہم رہا ، بارش سے کئی فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے متعدد علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی ۔ہفتے کے روز روزلاہور میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش ہوئی جس سے جل تھل ایک ہو گیا ۔ شدید بارش سے جیل روڈ، شادمان ،جوہر ٹائون، مال روڈ، سمن آباد، گلشن روای،گلبرگ ، گڑھی شاہو، محمد نگر، شاد باغ ، ٹھنڈی کھوئی سمیت مختلف علاقوں میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ۔کئی مقامات پر شاہراہوں بھی پانی میں ڈوب گئیں جس سے شہریوں کی گاڑیاں او رموٹر سائیکلیں بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں جبکہ ٹریفک بھی سست روی کا شکار رہی ۔بتایا گیا ہے کہ کچھ دیر کی بارش نے سروسز ہسپتال کو بھی پانی سے بھر دیا، سروس ہسپتال کے تہہ خانے میں پانی داخل ہوگیا جبکہ ہسپتال کی پارکنگ بھی تالاب کا منظر پیش کرتی رہی۔ بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام بھی بری طرح متاثرہوا ،درجنوں فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے متعدد علاقوںمیں گھنٹوں بجلی بند رہی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا دوسرا سپیل اگست میں پنجاب کا رخ کرے گا جبکہ دوسرے سپیل میں اچھی بارشیں ہوں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں