اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی کی پیش گوئی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتہ سے منگل تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث بعض مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
برساتی نالوں اور اطراف میں کچرا پھینکنے پر پابندی عائدکر دی گئی
کراچی(آئی این پی ) شہر قائد میں برساتی نالوں اور اطراف میں کچرا پھینکنے پر 2ماہ کیلئے پابندی عائد کردی گئی ، پابندی کا فیصلہ سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے سیکریٹری کی سفارشات پرکیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں برساتی نالوں اور اطراف میں کچرا پھینکنے پر 2ماہ کیلئے پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ پابندی کا فیصلہ سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے سیکریٹری کی سفارشات پرکیاگیا۔ سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے سیکریٹری جانب سے سفارشات میں کہا گیا تھا کہ تین بڑے نالوں گجر، اورنگی اورمحمودآباد نالے کیسروے کئے گئے، جس سے پتہ چلا ہے کہ 3 نالوں کے اطراف 100سے زائد کچرے چننے والے گروہ کام کرتے ہیں ، تمام گروہ مرضی کی اشیا اکھٹی کرکے باقی کچرا نالوں میں ڈال دیتے ہیں۔ سفارشات میں کہا ہے کہ شہر بھر کے تمام نالوں کی یہی صورتحال ہے، سندھ حکومت ہر سال نالے صاف کرتی ہے پھر صورتحال ویسی ہی ہو جاتی ہے، نالوں میں کچریکی وجہ سے بارشوں میں نالے ابل پڑتے ہیں۔ سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے سیکریٹری کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارشوں کے دوران سیلابی صورتحال کی وجہ بھی یہی کچرا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں