تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ، محکمہ موسمیات نے عوام کو ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی )جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کےد وران موسم جزوی طور پر ابر آلود اور حبس رہے گا۔ تاہم شام/رات کشمیر،اسلام آباد،بالائی /وسطی پنجاب ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔اس دوران شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز کشمیر،اسلام آباد،بالائی /وسطی پنجاب ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ۔اس دوران شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبر پختونخوا، وسطی/ جنوبی پنجاب،کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخوا:مالم جبہ64، بالاکوٹ33، پشاور21 ،کالام 10، دیر(لوئر 07)، ڈیرہ اسماعیل خان (ایئر پورٹ 04)، چیراٹ 02 ، پنجاب:ٹوبہ ٹیک سنگھ 36، جھنگ 06، بہاولنگر05، کشمیر: مظفر آباد(سٹی 16، ایئر پورٹ 05)، گڑھی دوپٹہ 02، گلگت بلتستان:چلاس 07، بابوسر،استور03 اور گوپس میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین،نوکنڈی 44،پنجگور 42، چلاس،دادو،شہید بینظیر آباد، سبی، خضدار اور تربت میں 41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close