اسلام آباد کے بعد کس شہر میں طوفانی بارش کا امکان ہے؟ موسمی الرٹ جاری

لاہور(پی این آئی) اسلام آباد کے بعد لاہور میں طوفانی بارش کا امکان، ہائی الرٹ جاری، بارشوں کے پیش نظر تمام محکموں کو چوکس رہنے کے احکامات جاری، تمام محکمے 48 گھنٹے کیلئے ہائی الرٹ پر۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بدھ کے روز ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی طوفانی بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔لاہور میں پیر کے روز گہرے بادل چھائے ہیں، جبکہ بدھ کی شام سے شہر بھر میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور شہر میں آئندہ چند روز کے دوران طوفانی بارشیں ہونے کا امکان ہے، اسی باعث ضلعی انتظامیہ بروقت الرٹ ہو گئی ہے۔ کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے بارشوں کے پیش نظر تمام محکموں کو چوکس رہنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔کمشنر لاہور نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام محکمے 48 گھنٹے کیلئے ہائی الرٹ پر رہیں اور پورا عملہ فعال رکھیں۔ اے سیز اپنے علاقوں کا فوری دورہ کریں، نکاسی آب کی خود نگرانی کریں گے۔ کمشنر لاہور کے مطابق 2 روز کے دوران شہر میں شدید بارش کی پیشینگوئی ہے، اس لیے ایمرجنسی مراکز چوکس رہیں۔ واسا افسران اپنے ایریاز میں خود موجود ہونے چاہئیں، ڈی واٹرنگ سیٹس فعال کریں۔مون سون ہنگامی مراکز کو درکار مشینری و وسائل فوری طور پر مہییا کی جائے، تمام بارشی سورنگ پوائنٹس پر افرادی و مکینیکل وسائل یقینی بنائیں۔ اے سیز محکمہ موسمیات کے ساتھ رابطہ رکھیں انتظامات مکمل کریں۔ اے سیز و ٹریفک پولیس بند ہونے والے راستوں کا متبادل انتظام کرائیں گے۔ کمشنرلاہور نے ہدایت کی ہے کہ نکاسی آب کے لیے واسا افسران مکمل الرٹ رہیں، تیز بارش ہو گی اس لیے مشینری فیلڈ میں موجود رکھیں۔ کمشنرلاہورنے اپیل کی ہے کہ شہری بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں و تاروں سے دور رہیں، شہری گھروں سے غیر ضروری طور پر بھی باہر نہ نکلیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close