راولپنڈی، اسلام آباد میں سیلاب، سائرن بج گئے، فوج طلب کر لی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) راولپنڈی اور اسلام آباد میں خطرے کے سائرن بج گئے اور فوج طلب کر لی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا ہے۔آج صبح اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث وفاقی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے مکانات میں پانی داخل ہوگیا۔ سیکٹر ای الیون اور ڈی 12 میں سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں بہہ گئیں۔راولپنڈی میںنالہ لئی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، خطرے کے یشِ نظر سائرن بجائے جانے لگے، طغیانی کے خطرے کے باعث پاک فوج کے دستے طلب کرلیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا ہے۔حمزہ شفقات کے مطابق ٹیمیں نالوں اور سڑکوں کو صاف کررہی ہیں، امید ہے کہ ہم ایک گھنٹہ میں سب کچھ کلئیر کردیں گے۔انہوں نے وہاں کے رہائشیوں سے درخواست کی کہ وہ تعاون کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت کو اگلے 2 گھنٹوں تک محدود رکھیں۔ڈی دی اسلام آباد کے مطابق انتظامیہ اور دیگر ادارے ای الیون پہنچ گئے، صورتحال بہتر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کچھ ایریا میں صورت حال کافی بہتر کرلی ہے۔ترجمان واسا کا کہنا ہے فوج سمیت واسا کا تمام عملہ ہائی الرٹ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close