محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقو ں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز کشمیر،اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران چندمقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ وقفے وقفے سے تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چندمقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان۔گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع۔ایبٹ آباد ، کوہستان،شانگلہ،بونیر، مانسہرہ ، صوابی،سوات ، مالاکنڈ، دیر، مردان، کوہاٹ، پشاور ، چارسدہ، وز یرستان، کرم ، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔ بیشتر جنوبی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی ، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکرمیں ہلکی بارش/ بوندا باندی کی توقع ہے۔خطۂ پوٹھوہار، گجرات،نارووال، لاہور، سیالکوٹ، حافظ آباد ،گوجرانوالہ، اوکاڑہ، منڈی بہاؤا لدین ،فیصل آباد ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،سرگودھا، میانوالی، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال ،بہاولپوراور بہاولنگرمیں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چندمقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم ژوب اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبر پختو نخوا،بالائی پنجاب، اسلام آباد اورکشمیر میں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): خیبر پختو نخوا: بالاکوٹ 75، تخت بائی 20، مالم جبہ 05،پنجاب: اسلام آباد(گولڑہ 47، بوکڑہ ،زیرو پوائنٹ 20، ائیر پورٹ 16، سید پور 02)،سیا لکوٹ (سٹی 44، ائیر پورٹ 10)،نارووال 34، راولپنڈی (چکلالہ 20، شمس آباد 05)، جہلم 05، مری 04، گوجرانوالہ 02، کشمیر: مظفرآباد (سٹی 07،ائیر پورٹ 03)، کوٹلی 06، گڑھی دوپٹہ 02 اور راولاکوٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:چلاس 47، دالبندین 45اورنوکنڈی میں 44ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں