اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شام/رات میں خطۂ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیرمیں آندھی/تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔اسلام آباد میں دن یں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ صبح اوررات کے اوقات میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔کشمیرمیں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع۔ کشمیرمیں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع۔صوبہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔تاہم ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، کوہستان ،سوات ، مالاکنڈ، دیر، مردان اور کرم میں شام/رات کے دوران آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم خضدار13 اور لاہور سٹی میں 06 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود/جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی ، ٹھٹہ اور بدین میں بوندا باندی کی توقع ہے۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شام /رات میں خطۂ پوٹھوہار ، گجرات،نارووال، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ ،حافظ آباد، بہاولنگر اور بہاولپور میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم شام/رات میں خضدار اور گردونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:سبی47،نوکنڈی 46اوردالبندین میں 45ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان، آج ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟پیشنگوئی کر دی گئی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں