لاہور(پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے،بارش ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی آجائے گی۔دوسری جانب آلودگی سے متاثرہ شہروں کی فہرست میں لاہور چوتھے نمبر پر آگیا، گزشتہ روز کوٹ لکھپت میں سب سے زیادہ ائیر کوالٹی انڈیکس 164 ریکارڈ کیا گیا، ایف سی کالج سے ملحقہ علاقے میں 148، مراتب علی روڈ پر 136 اور ایمپریس روڈ پر ائیر کوالٹی انڈیکس 110 رہا۔ماڈل ٹاون 96، ڈیفنس فیز 8 میں 80، قذافی اسٹیڈیم 59 جبکہ عسکری ٹین میں 53 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا، محکمہ ماحولیات کیجانب سے شہریوں کو گھروں سے نکلتے وقت ماسک اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں