اسلام آباد(پی این آئی)ہفتہ کے روز ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب اورکشمیر میں آندھی/تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ چند مقا مات پر بارش کا امکان ۔اسلام آباد میں دن میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش کا امکان ہے۔کشمیر میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔تاہم مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں شام/رات کے دوران چند مقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔میرپورخاص، مٹھی ، بدین ، ٹھٹہ،تھرپارکر اورعمر کوٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔بیشتر اضلاع میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں خطۂ پوٹھوہار ،نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،گجرات، منڈی بہاؤالدین ، حافظ آباد اورلاہور میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔تاہم شام/رات میں خضدار،لسبیلہ اور گردونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم دیر میں13 ملی میٹر بارش ہوئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت46،سبی45اورنوکنڈی میں 43ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں