اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب ، خیبرپختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں آندھی/تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران موسلادھار بارش کی بھی توقع۔کشمیر میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔ اس دوران موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔مالاکنڈ، چترال، دیر، شانگلہ، سوات، بونیر، مانسہرہ ،ایبٹ آباد، ہری پور،صوابی ،مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان،ڈی آئی خان، چارسدہ ، نوشہرہ اور کرم میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران کہیں کہیں شدید موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ تاہم میرپورخاص، بدین ، ٹھٹہ اور کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔خطۂ پوٹھوہار ،نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،گجرات، منڈی بہاؤالدین ، لاہور،سرگودھا، فیصل آباد، میانوالی،بھکر، لیہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،ساہیوال،ڈی جی خان اور ملتان میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ بہاولپور، رحیم یارخان اور بہاولنگر میں بھی چند مقا مات پرآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران کہیں کہیں شدید موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم ژوب، زیارت، بارکھان اور گردونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پیر کے روز اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب ، خیبرپختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں آندھی/تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم گوادر04اور کوئٹہ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئے۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چلاس 46،بھکر ،اوکاڑہ، نوکنڈی ، سبی 45اورجیکب آبادمیں 44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں