شہر میں آج پھر بارش ہو گی

کراچی (پی این آئی) عروس البلاد کراچی میں محکمۂ موسمیات نے آج پھر بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔محکمۂ موسمیات کےماہرین کے مطابق ایک کےبعد ایک تھنڈر سیلز بن رہے ہیں،شہرِ قائد کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ماہرین نے شہر کے زیریں علاقوں میں اربن فلڈنگ کی وارننگ بھی جاری کردی ہے۔شہرکراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 25 اعشاریہ 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا نے کا امکان ہے۔ماہرین موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں شمال مشرق کی سمت سے 10 سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں