شدید ترین بارشوں کے باعث دریاوں کے لئے الرٹ جاری

اسلام آ باد (آئی این پی ) فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن نے 19 جولائی سے شدید ترین بارشوں کے باعث خیبر پختون خوا کے دریاوں کے لئے الرٹ جاری کردیا ہے۔ فلڈ فارسٹنگ ڈویژن کے مطابق 19 سے 20 جولائی کے درمیان دریائے سندھ،دریائے کابل اور دریائے جہلم کے اطراف شدید ترین بارشیں متوقع ہیں۔ ان بارشوں کے باعث دریائے سندھ، کابل اور جہلم کے ملحقہ علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ دریائے راوی اور چناب سے ملحقہ ندی نالوں میں 20-21 جولائی کے درمیان طغیانی ہو سکتی ہے۔تمام اداروں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close