سیلاب کا الرٹ جاری، طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) طوفانی مون سون بارشیں، سیلاب کا الرٹ جاری، دريائے چناب ميں سيلاب کا خطرہ بڑھ گيا، حکام نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں ميں بادل جم کر برسے ہیں جس کے بعد کئی شہر پانی میں ڈوب گئے، جبکہ اہم ترین دریا میں سیلاب آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ دريائے چناب پر سيلاب کا خطرہ پيدا ہوگيا ہے۔حکام نے ريڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے فلڈ ريليف کيمپ قائم لگاديے۔ جبکہ جنوبی وزيرستان ميں بارش کے بعد ندی نالوں ميں طغيانی آگئی اور گومل زام ڈيم نہر وارن کے مقام پر ٹوٹ گئی درجنوں مکانات منہدم ہوگئے۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں مکانات منہدم سیلابی ریلے کے باعث ٹانک کا پشاور سمیت درجنوں دیہات سے رابطہ منقطع ہوگیا۔کوہلو ميں موسلا دھار بارش سے تحصيل ماوند کی رابطہ سڑکيں بہہ گئيں جس سے کوہلو کا کوئٹہ اور ديگر شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگيا ہے۔پنجاب میں بھی بادل خوب برسے ہیں، فیصل آباد میں 29ملی ميٹر بارش نے شہر کو ڈبو ديا سڑکيں تالاب بن گئيں۔ حافظ آباد ميں بادل ايسے برسے کہ سڑکيں اور گلياں ندی نالوں کا منظر پيش کرنے لگی، منڈی بہاء الدين ميں بھی موسلا دھار بارش سے نشيبی علاقے زير آب آگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close