پاکستان کے کس شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کر دی گئی

کراچی (پی این آئی) عروس البلاد کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسے گہرے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، اور ایک بار پھر محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کر دیا۔محکمہ موسمیات کےحکام کے مطابق شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ماہرین محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہاہے کہ شہر میں شمال مشرق کی سمت سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close