آسمانی بجلی گرنے سے 50 سے زائد ہلاک

نئی دہلی (پی این آئی) مون سون میں شدت پیدا ہوتے ہی جانی و مالی نقصانات کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا ہے۔بھارت کی مختلف ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 50 سے زائد افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جن میں 11 ہلاکتیں جے پور کے تاریخی قلعے میں ہوئی ہیں۔ نیوز ایجنسی کے مطابق مون سون کے آغاز میں ہر سال انڈیا میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو راجھستان میں آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً 10 افراد مارے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 42 افراد اترپردیش ریاست کے مختلف اضلاع میں ہلاک ہوئے۔جے پور میں تاریخی قلعے امر فورٹ کے دو واچ ٹاورز پر بجلی گری جو شہر میں طوفان کا نظارہ کرنے والے شہریوں سے بھرے ہوئے تھے۔جے پور پولیس کے سینیئر افسر سورب تیواری نے اے ایف پی کو بتایا کہ لوگ قلعے کے اندر تھے اور پہلے ہی سے بارش ہو رہی تھی۔ جب بارش بہت تیز ہوئی تو واچ ٹاورز پر چلے گئے۔پولیس کے مطابق اس قلعے میں 11 افراد ہلاک ہوئے اوردیگر 17 زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔سورب تیواری کے مطابق جب بجلی گری تو دو ٹاورز پر 30 لوگ تھے۔ ’زخمیوں میں کچھ لوگ بجلی کا جھٹکا لگنے سے بے ہوش ہو گئے تھے۔ کچھ افراتفری میں باہر بھاگے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں