اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں مون سون کی موسلادھار بارش ہوئی۔لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں مون سون کا باقاعدہ آغاز ہو گیا اور کہیں ہلکی توکہیں تیز بارش بھی ہوئی۔اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بادل جم کر برسے۔ مون سون کی پہلی بارش کیبعد گرمی کازورٹوٹ گیا اور شہریوں نے موسم کالطف اٹھانے کیلئے تفریحی مقامات کارخ کیا۔بارش کے باعث راولپنڈی کے کئی علاقوں میں سڑکیں زیرآب آگئیں اور نالہ لئی میں طغیانی آگئی جبکہ واساکے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔مری میں بھی و قفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مظفرآباد اورگر دو نواح میں بھی تیز بارش ہوئی۔دوسری جانب کراچی کے کئی علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں 15جولائی سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، 15سے 17جولائی مون سون کا پہلا اسپیل کراچی میں برس سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں