کہیں موسم گرم اور کہیں بارشیں، آج ملک بھر کا موسم کیسارہے گا؟ تفصیلی پیشنگوئی آگئی

اسلام آباد(پی این آئی )محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہےگا۔تاہم شام/ رات کےدوران کشمیر ،گلگت بلتستان ،شمال مشر قی پنجاب اوربالائی خیبر پختو نخوا میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔اسلام آباد میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ کشمیرمیں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم ایبٹ آباد، مانسہرہ اورا س سے ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔صوبہ سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا۔ تا ہم کراچی اور گردونواح میں بو ندا باندی متوقع۔صوبہ پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہےگا۔ تاہم خطۂ پوٹھو ہار،سیالکوٹ،نارووال،گجرات ،گوجرانوالہ اورلاہورمیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ سبی ، کوہلو، چاغی اور دالبندین میں شدید گرم ر ہے گا۔ تاہم قلات،آوران،لسبیلہ، بار کھان اوراس کے گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہا۔تاہم راولاکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): کشمیر: راولاکوٹ میں 09میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی ، دالبندین 48، سبی اورڈی آئی خان میں 45 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں