محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد(آن لائن ) محکمہ موسمیات نے آج( ہفتہ ) سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں داخل ہوں گی۔ جس کے باعث کشمیر ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، گجرات ، منڈی بہاو?لدین ،سیالکوٹ ، نارووال اور گوجرانوالہ میں بارش ہو گی۔اس کے علاوہ حافظ آباد ، لاہور ، شیخوپورہ ، قصور، اوکاڑہ،فیصل آباد ،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر اور لیہ میں ا?ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close