اسلام آباد(پی این آئی) بالائی خیبر پختونخواہ، پنجاب اور آزاد کشمیر میں 50 سے 100 ملی میٹر جبکہ 11 یا 12 جولائی سے 15 جولائی کے درمیان کئی علاقوں میں 150 سے 200 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔مون سون کے 2021 کے سب سے طاقت ور سپیل کی آمدآمد کو ایک روز رہ گیا ہے۔ اس کا آغاز کل شام رات یا 11 جولائی سے ہونے جا رہا ہے اور یہ سپیل 16 سے 17 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر سے شروع ہو کر یہ کراچی تک جائیگا اور اس کے تحت گوادر تک بارش ہونے کا امکان بن رہا ہے۔ بحرہ بنگال سے مونسون کی تازہ دم ہوائیں پاکستان پہنچنا شروقع ہو چکی ہیں ۔دوسری طرف بحرہ بنگال میں ہوا کا کم دباو بھی اپنا رنگ جمائےگا۔جن کی وجہ سےآج جھنگ سمیت کچھ علاقوں میں بادل بھی بنے 11 سے یہ سلسلہ شدت پکڑے گا اور 12/13//14 کو شمالی وسطی جنوبی پنجاب خیبر پختون خواہ کشمیر اور شمالی بلوچستان بارش دے گا۔13 یا 14 سے 17 تک جنوبی سندھ میں بحرہ عرب کی ایک سائیکلونک سرکولیشن کے تحت بہترین بارش کا امکان ہے۔ دوسری طرف خیںر پختون خواہ اور مغربی سندھ مغربی پنجاب اور مشرقی بلوچستان مونسون اور مغربی نمی کے ملاپ سے طوفانی بارشوں کا امکان بھی روشن ہے۔ 15-16-17 کو بھی پنجاب کے پی کے کے کئ علاقوں میں تیز بارش ممکن ہے۔بارش کی شدت شمالئ پنجاب مغربی پنجاب کے پی کے اور مغربی و جنوب مغربی سندھ موسلاھار بھی ممکن ہے۔اس سے ندی نالوں میں طفیانی کے ساتھ ساتھ بڑے شہروں جن میں پشاور سے اسلام اباد لاہور سے کراچی اور ملتان سے کسی حد تک کوئٹہ بھی نشیبی علاقہ جات زیر آب ا سکتے ہیں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔بارش کی مقدار کئ شمالی و مغربی علاقوں میں 100 سے 175 ملی میٹر تک بھی جا سکتی ہے۔ بارش یہیں نہیں رکنے والی اگلا طاقتور سپیل 20/21 سے بھی شیڈول میں ہے اگر وہ ایا تو عید پر بھی بارشیں ممکن ہیں۔ مگر اس کا حتمی ابھی کہنا قبل ازوقت ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں