کراچی/ اسلام آباد(آئی این پی) محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل کی پیش گوئی کر دی ہے، شہر قائد میں 15جولائی سے بارشوں کے پہلے اسپیل کا آغاز ہوگا، جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ اتوار کی رات سے شروع ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارشوں کے پہلے اسپیل کا دورانیہ 15سے 17جولائی تک ہونے کا امکان ہے، پہلے اسپیل میں درمیانے درجے کی بارشیں متوقع ہیں،خیبر پختون خوا میں اتوار سے بارشوں اور تیز ہواں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، بارش اور تیز ہواں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، پی ڈی ایم نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو تحریری مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں بھی پیر سے بدھ تک اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، پراونشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے پی کے ڈائریکٹر جنرل نے شریف حسین نے بتایا کہ بارشوں اور تیز ہواں سے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے,جن علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے، وہاں انتظامیہ کو چھوٹی اور بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات سے صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشیں شروع ہوں گی، بارشوں سے گرمی کی شدت میں بھی کمی آ جائے گی، پی ڈی ایم اے نے شمالی علاقوں کی سیر کے لیے جانے والے سیاحوں کو بھی ان دنوں میں احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں