مون سون بارشوں کا سلسلہ کب جاری ہو گا؟ ہفتے بھر کے موسم کی پیشنگوئی بھی کر دی گئی


اسلام آباد(پی این آئی)ویدربسٹرز پاکستان کے مطابق شدید گرمی کا آخری ہفتہ، اسکے بعد مون سون ہواؤںکی باقائدہ آمد کے سبب رواں ہفتے کے اختتام سے شمالی پنجاب میں شدید بارشوں کا امکان۔ شمالی پاکستان کیلئے گرمی کی انتباہ جاری!آج سے اگلے 2 سے 3 دنوں تک درجہ حرارت میں 3 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ متوقع جبکہ جمعرات کو گرمی کی شدّت سب سے زیادہ ہوگی۔ اسکے بعد مون سون ہوائیں پہنچنے کے سبب ہوا میں نمی کا تناسب تیزی سے بڑھنے اور درجہ حرارت میں اس ہفتے کے اختتام تک 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔ خیبر پختونخواہ:مطلع زیادہ تر اور آلود رہیگا جبکہ آج رات تک صوبے بھر میں چند مقامات پر 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کے 30 فیصد امکانات موجود ہیں۔ سب سے زیادہ بارش پاراچنار، ہزارہ (ایبٹ آباد)، مالاکنڈ اور ملحقہ علاقوں میں ہیں۔ کوہاٹ، پشاور، لکّی مروت، ڈی آئی خان اور ملحقہ علاقوں میں گرد کے طوفان اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔ تاہم آج سے پورے صوبے میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے جو کہ جمعرات تک گزشتہ روز کے مقابلے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہو سکتے ہیں۔آج راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا اور لاہور کے علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ تاہم آج سے جمعرات کے درمیان صوبے بھر میں درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کی توقع ہے۔ ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ اور لاہور کے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ محسوس کئے جانے والا درجہ حرارت (ہیٹ انڈکس) رواں ہفتے کم از کم 2 سے 3 دن 53 ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے!زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اپنے جولائی کے تاریخی گرم ترین درجہ حرارت کے آس پاس پہنچ سکتے ہیں! جمعرات کو گوجرانوالہ میں 58 ڈگری ہیٹ انڈکس کیساتھ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے!ڈی جی خان میں سلیمان کے پہاڑوں بشمول فورٹ منرو پر گرج چمک کے طوفان بن سکتے ہیں، تاہم بارش کا خاطر خواہ امکان نہیں۔ بہاولپور، رحیم یار خان اور ملتان میں بھی بارش کا کہیں کوئی خاص امکان نہیں۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہفتے تک ہیٹ انڈکس 55 ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے!بلوچستان: شمالی اور مشرقی علاقوں بشمول ژوب، زیارت، لورالائی، خضدار، بارکھان اور کوہلو کے علاقوں اور صوبے کے پہاڑی علاقوں میں آج گرج چمک کیساتھ بارش کا 20 فیصد امکان ہے۔ صوبے کے باالخصوص جنوبی علاقوں بشمول گوادر اور تربت (کیچ) میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہیں گے۔سندھ: اگلے 24 گھنٹوں میں مطلع زیادہ تر ابر آلود ہو سکتا ہے تاہم بارش کا کہیں کوئی امکان نہیں۔ باقی ہفتہ زیادہ تر دھوپ رہیگی جبکہ صوبے کے شمال مغربی علاقوں بشمول دادو میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ جمعہ سے مون سون ہواؤں کی آمد کا باقائدہ امکان ہے۔کراچی میں ہواؤں کی رفتار میں اضافہ متوقع ہے، جہاں جنوب مغرب کی سمت سے 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکّڑ چل سکتے ہیں، جبکہ زیادہ تر وقت رواں ہفتہ موسم جزوی طور پر یا زیادہ تر ابر آلود رہیگا۔ جمعہ سے اتوار کے دوران بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close