اسلام آباد(پی این آئی)ملک بھر میں 11 جولائی سے بارشوں کا امکان ہے۔ بین الاقوامی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں بارشوں کا آغاز 11جولائی سے ہوسکتا ہے، پاکستان اور بھارت میں مجموعی طور پر بہتر بارشیں متوقع ہیں۔ماہرین کے مطابق خلیج بنگال میں آندرا پردیش یا اوڑیسہ میں 11جولائی کو کم دباؤ بن سکتا ہے۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان میں جولائی میں معمول کے قریب بارشوں کا امکان ہے
ملک کے اکثر حصوں میں موسم گرم لیکن کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی
اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کی جانب سے منگل کے روز ملک کے اکثر حصوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ چند مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سورج نے سندھ پر خوب آگ برسائی جہاں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ نوکنڈی ، سبی اور شہید بینظیر آباد میں سورج کا پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں