ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش ” محکمہ موسمیات نےعوام کو پھر خوشخبری سنا دی”

اسلا م آباد (پی این آئی )پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔تاہم بالائی/وسطی پنجاب ، خیبرپختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ چند مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا،کشمیر، پنجاب، بلوچستان اورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): خیبر پختونخوا:مالم جبہ49، بالاکوٹ 29، پشاور 08،کاکول، چراٹ 06، لوئر دیر05، سیدو شریف 02، تخت بائی 01،کشمیر: گڑھی دوپٹہ 17، مظفرآباد(ایئر پورٹ14، سٹی 08)، راوالاکوٹ 09، کوٹلی 07، پنجاب: راولپنڈی (چکلالہ 19، شمس آباد 04)، اسلام آباد(یئر پورٹ 15، سیدپور 06، سٹی 03، گولڑہ 02، بوکڑہ 01)، مری 14،اٹک 10، بہاولنگر 07، منگلہ 05، جہلم 03، رحیم یار خان 02، جوہر آباد 01، بلوچستان:خضدار 05، کوئٹہ (سمنگلی) میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی46،دادو، نوکنڈی 45، شہید بینظیر آباد اوردالبندین میں 43ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں