آج کن کن علاقوں میں موسلا دھار بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)آج کن کن علاقوں میں موسلا دھار بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی۔۔۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔ تاہم بالائی پنجاب، بالائیخیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اورشمال مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔پیرکے روز اسلام آباد میں دنکے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام /رات کے اوقات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پیرکے روز کشمیر میں گرجچمک کےساتھ بارش کا امکان ۔پیر کے روز گلگت بلتستان میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔پیرکے روز صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام /رات کے اوقات میں دیر، چترال، کوہستان، سوات،مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور،کوہاٹ اورکرم میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ چند مقامات پربارش کا امکان۔پیرکے روز صوبہ سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔پیرکے روزصوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔ تاہم شام /رات کے اوقات میں خطۂ پوٹھوہار، لاہور، گوجرانوالہ،نارووال،سیالکوٹ ،گجرات،میا نوالی، بھکر، لیہ اورڈی جی خان میں گرد آلود ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔پیرکے روز صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بعد دوپہربارکھان، کوہلو،موسیٰ خیل، کوئٹہ ، ژوب اور ملحقہ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): خیبر پختونخوا:مالم جبہ 44، لوئر دیر05، بالاکوٹ 01،بلوچستان:کوہلو 30 ، بارکھان، زیارت 07 ، لورالائی 06 ،خضدار 05، کوئٹہ (سٹی 03، سمنگلی 01)،پنجاب: ڈی جی خان (فورٹ منرو 10، سٹی 08)، گلگت بلتستان:ہنزہ 03، بگروٹ ، بابوسر02اوراستور میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی46،دادو، نوکنڈی 45، شہید بینظیر آباد اوردالبندین میں 43ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close