اگلے ایک سے دو گھنٹوں میں کیا ہونیوالا ہے؟ پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد(پی این آئی)ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق گرج چمک کے طوفان خیبر پختونخوا میں پشاور ، نوشہرہ، لکی مروت ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان، پنجاب میں میانوالی، بلوچستان میں موسیٰ کھیل، کوہلو اور کچی (بولان) کے علاقوں میں موجود ہیں۔اگلے 1 سے 2 گھنٹہ تک خیبر پختونخوا میں مردان ، صوابی ، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، ڈیرہ اسماعیل خان ، پنجاب میں راولپنڈی/اسلام آباد، اٹک ،میانوالی ، بلوچستان میں کوہلو ، ڈیرہ بھگٹی، اور سندھ میں شہداد کوٹ اور اوستہ محمّد کے علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔ بریکٹ میں جولائی کے کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی 30 سالہ (1981 تا 2010) اوسط بھی درج ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close